حکومت ڈرون حملے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ ملک خرم
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : حکومت ڈرون حملے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ ڈرون حملے حکومتی امن کوششوں کو نا کام بنانے کی سازش ہے۔ امریکہ پاکستان میں ڈرون حملے کرکے قبائلیوں کو پاکستان میں خود کش حملوں کیلئے اکسا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امداد کے حصول کی کوشش نہیں کرے گا تاہم تجارتی تعلقات اور پائیدار بنیادوں پر معاشی سرگرمیوں کیلئے عالمی شراکت داروں سے تجارت کے معاہدوں اور سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی اور تمام اقتصادی ترقی کے اعشاریے نچلی ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ گزشتہ چند سالوں سے سیکورٹی کی خراب صورتحال، بدانتظامی، بدعنوانیوں، غیر مناسب ترجیحات کے باعث معیشت تباہی کے کنارے تک پہنچ گئی تھی۔ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کو بچانے، ترقی کی رفتار تیز کرنے، افراط زر کے دبائو پر قابو پانے، سرمایہ کاری میں اضافہ، ٹیکس کی بنیاد وسیع کرکے ریونیو میں اضافہ اور مجموعی پیداوار بڑھانے کیلئے واضح روڈ میپ ہے جس سے نہ صرف اہم قومی ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے رقومات حاصل ہوں گی بلکہ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com