اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوباما انتظامیہ کو کرائی گئی خفیہ یقین دہانیاں واضح ہو رہی ہیں۔ حکومتی لب و لہجے سے مسلم لیگ (ن) کا اندرونی ابہام سامنے آ رہا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کے موقف میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید ڈرون حملوں کے معاملے سابق حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں پر پوری طرح کاربند ہے۔ (ن) لیگ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدوں سے انحراف کر چکی ہے۔