ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے دور میں فرینڈلی اپوزیشن کی، نواز شریف نے حکومت گرانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا،وہ تو خود کالا کوٹ پہن کر حکومت گرانے عدالت گئے تھے۔ ساہیوال میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صدر زرداری سمیت تمام اداروں کا مذاق اڑایا اور زہر اگلتے رہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹ بول کر جعلی میڈیٹ لیا،قوم سے کئے تمام وعدے جھوٹ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کا جینا تو دوبھر کر دیا لیکن مسلم لیگ ن نے اپنے حمایتی افراد پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔