ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدمات کر رہی ہے، اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی میں بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،پرائیویٹ سکولز معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلیم کے فروغ میں پڑھا لکھا پنجاب حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدیق بپلک سکول واہ کینٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے، انکا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی موڈرنائزیشن کے نام پر بے حیائی کے فروغ کو روکنا ہوگا،قبل ازیں سکول کے بچوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کی ٹیبلو کے زریعے منظر کشی کی جس سے شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔
آسیہ ناز تنولی کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشتگردی کا واقعہ تھا جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے انکا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پرائیویٹ سیکولز ملکان کی جانب سے فیسوں میں خود ساختہ اضافہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایسے سکولز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جو مروجہ قوانین کے بر عکس فیسوں میں اضافہ کر کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں،اور ایسے سکولوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جو جون جولائی مقسم گرماں کی تعطیلات میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیتے۔
حکومت تمام سرکاری سکولوں کو بھی اپ گریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری لانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کر رہی ہے، ایسے میں میڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے چونکہ صحافیوں معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں، انکی صحیح رخ پر رہنمائی انکے بنیادی مقاصد کا حصہ ہیں،انھوں نے بچوں کی بہترین پر فارمنس پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں شاباش دی۔