ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے ) سی پیک کونسل پاکستان کے چیرمین اور چیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ سینیٹر محمد طلحہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا۔پاکستان کو بھی روابط میں تیزی لانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چائنہ شعبہ ثقافت ولوک ورثہ کی سربراہ میڈم گینگ جین کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری کونسل کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر میڈیم گینگ جین ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان تشریف لائیں۔اس دورے کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات عامہ کو استوار کرنا ثقافت،صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میںترقی میں چین کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کو یقینی بنانا تھا۔ میڈیم گینگ جین کو اسلام اباد،لاھور اور کراچی کا دورہ کراویا گیا جس میں دونوں چیف منسٹرز ،حکومت پنجاب اور سند ھ کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں ہوئی ۔اس دورے کا مقصد پاکستان میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں عوام کے اند شعور بیدارکرنا تھا اور تعلیم اور صحت کے شعبو ں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانا تھا۔
میڈیم گینگ جین اور سی پیک کونسل پاکستان کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط اور یقینی بنانا ہے ۔اس موقع پر سی پیک کونسل پاکستان کے چیرمین اور چیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا ہم میڈیم گینگ جین کو خوش آمدید کہتے ہیں وفود کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ برادر ملک چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہا ہے ہمیںبھی پاکستان کی ترقی کے حوالے سے کوارڈینشن کو تیز کرنا ہوگا۔ تاکہ ترقی کی اس کوشش کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کمیٹیاں تشکیل دینی ہونگی جو وفود کے تبادلوں اور روابط کو قائم رکھنے میں کردار ادا کریں اس عمل کو ہنگامی بنیادوں پر ہونا چاہیے اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے اور چین نے لاجیسٹک سپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے صوبے شینگجا ن میں تنصیبا ت لگانا شروع کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں چین کا اعلی سطحی وفد کراچی پہنچ چکا ہے جس کا مقصد گراس روٹ لیول تک تعلقات عام کو یقینی بنانا ہے اس دوران وہ کراچی میں پاکستان کے مختلف اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہاکہ ہمیں روابط کو تیز اور مضبوط بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ یہ اعلی سطحی وفد بلخصوص کوئٹہ میں نجی پروگراموں میں شرکت اورگوادر ، کراچی سمیت ملک پاکستان کے اعلی سطح وفود سے ملاقاتیں کرے گا۔