حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں نمائیاں خدمات سر انجام دے رہی ہے: راجہ سرفراز اصغر

RAJA SARFRAZ ASGHAR

RAJA SARFRAZ ASGHAR

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما و سر پرست اعلیٰ اجالا واہ کینٹ راجہ سرفراز اصغر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں نمائیاں خدمات سر انجام دے رہی ہے،تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت 2025 تک ہر بچے کا سکول میں داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے انقلابی اقدمات کر رہی ہے،سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور انکی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لئے سب ملکر کام کرنا ہوگا،تاکہ معزور بچے بھی اس معاشرے کے کارآمد شہری کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ایڈو کے زیر انتظام چلنے والے بصارت سے محروم افراد کے تعلیمی ادارے اجالا واہ کینٹ کے سر پرست راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ جہاد دو قسم کے محازوں پر کیا جاتا ہے ایک وہ جو ہمارے فوجی جوا ن جومملکت خدادا کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں

جبکہ دوسرا جہاد وہ ہے جو ہم سماجی خدمات کی صورت میں کر رہے ہیں،ان کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال انکی تعلیم و تربیت ہمارا اخلاقی فرض ہے ، ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی وہی درجہ دینا ہوگا جس کا ہم سے تقاضہ کیا جاتا ہے کیونکہ اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں، ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا،ہمیں اپنے شب و روز اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق پورے کرنے پر صرف کرنے چاہئیں جس سے ہماری آخرت بھی سنورے گی اور دنیا میں بھی آسانیاں پیدا ہونگیں، انھوں نے پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مصروف عمل ہے،جبکہ وہ لوگ جو محب وطن نہیں اپنی ذاتی نمود نمائش اور مفادات کی سیاست کے دلدادہ تنقید برائے تقید کے فارمولے پر کاربند ہیں اور حکومت کیا چھے کاموں کو سراہنے کی بجائے اپنی توانائیاں منفی پروپیگنڈے میں خرچ کر رہے ہیں جس سے عوام نہ صرف باخوبی واقف ہوچکے ہیں بلکہ انکی منفی سیاست کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ کے ہراول دستہ میں شامل ہورہے ہیں ، انھوں نے اپنی گفتگو کا اختتام اس شعر پر کیا کہ( خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیںمارے مارے ۔میں اسکا بندہ بنونگا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا،)