لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں محمد شباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک تعلیم یافتہ پاکستان بن رہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی میدان میںمیرٹ کی دھجیاں اڑائیں لیکن آج پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر عام آدمی کا بچہ بھی اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر روشن مستقبل کی شاہراہ پر گامزن ہو رہا ہے۔
مقامی کالج کی افتتاخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں محمد نواز شریف تعلیم کے فروغ اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے فروغ کیلئے لاتعداد عملی اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت پاکستان میں شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہورہاہے ،پاکستان کو تعلیم اور ترقی یافتہ ملک بنانے پر پوری قوم اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور