حکومت تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کریگی، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے قیام سے خطے میں پاکستان کا کردار مستقبل میں مزید اہمیت اختیار کرے گا۔

مسلمان ممالک کا پاکستان کے ساتھ تعاون اہمیت کا حامل ہوگا، حکومت تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت تعلیم تک رسائی آسان بنانے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اسلامک یونیورسٹی میں 10 طالبات کی موجودگی خوش آئند ہے۔

ہفتے کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں اعزازی ڈگری دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خطے میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کرے گا کیونکہ پاکستان اقتصادی راہداری قائم کر رہا ہے۔