راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے رہنما ملک عبدالرئوف کی زیر صدارت ممتاز قادری رہائی تحریک کے عہدیداران وکارکنان کا ایک اجلاس ہوا جس سے اپنے خطاب میں ملک عبدالرئوف نے کہا ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری پوری اُمتِ مسلمہ کا ہیرو ہے، ممتاز قادری کے خلاف منفی پراپیگنڈا بند کیا جائے۔
میڈیا ناموس رسالت کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازش سے بازر ہے، اڈیالہ جیل میں ممتاز قادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جیل انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے وگرنہ جیل کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے، اگر ممتاز قادری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی
ملک عبدالرئوف نے خدشہ ظاہر کیا کہ آسیہ مسیح اور اصغر کذاب کو برطانیہ بھجوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اگر توہین رسالت کے مجرموں کو ملک سے باہر بھیجا گیا تو حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، آسیہ مسیح اور اصغر کذاب کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔