اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
این سی او سی نے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔
این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہو گی۔