اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کر دیے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے نام ارسال کیے ہیں۔
اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مؤخر، کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہو جائے گا۔