حکومت کا بجلی کے بلوں کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کرنیکا فیصلہ

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ میٹر ریڈنگ اور بجلی بل بجھوانے کیلئے جدید طریقہ کار استعمال کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے ایکسٹرنل آڈیٹرز کے زریعے یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر سروے کیا جائے گا۔ زائد بل کی صورت میں صارفین کو تین اقساط میں رقم واپس کی جائے گی جبکہ سروے رپورٹ وفاقی کابینہ کو بھی پیش کی جائے گی۔

عابد شیر علی نے بتایا کہ اربوں روپے کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر سی ڈی اے کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ سندھ حکومت 56 ارب، آزاد کشمیر حکومت 37 ارب اور بلوچستان حکومت 70 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گیس پاور پلانٹ لگائے جائیں گے جو دو سے تین ماہ میں 1500 سے 2000 میگاواٹ پیداوار شروع کر دیں گے۔