حکومت بجلی، گیس اور پیٹرول میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے: عابد حسین صدیقی

لاہور: پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، گیس اور پیٹرول میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جس رفتار اور ڈھٹائی سے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی چلی جا رہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس اضافے سے اربوں روپے اضافی وصول ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اضافہ عوام کی جیبوں پر کھلا ڈاکہ ہے۔ گھریلو صارفین کے پرانے گیس کنکشنز پر بھی اس اضافے کا اطلاق کیا گیاہے جو پانچ سوروپے ماہوار قسطوں میں وصول کیا جائے گا بجلی کی قیمتیں پھر سے بڑھانے کی بھی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے دو ڈھائی ماہ میں ہی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔