چنیوٹ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس پیسے ہوتے تو ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہوتے اس لئے ملکی ترقی کے لئے حکومت نے چین کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا۔
چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں معدنی ذخائر منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو امن و امان، بجلی اور گیس بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تعلیم، صحت اور موٹرویز کا جال بچھانا چاہتی ہے جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے بھی کوششیں کر ہی ہے، ہم ہمت ہارنے والے نہیں اور 3 سال میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔