گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج فاروومن ٹیچرز لالہ موسیٰ کو مردانہ کالج میں ضم کرنا انتہائی غلط اقدام ہے:انصاف سٹوڈنٹس
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کے عہدیداران مرزا خرم شہزاد،مبشر بٹ،فرقان جاوید،مہر زوہیب،شعیب مغل ،محمد شہباز بٹ،عبداللہ احسان،ذیشان ظفر،مہر وسیم،ملک آصف عارف،مہر اویس مہدی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج فاروومن ٹیچرز لالہ موسیٰ کو مردانہ کالج میں ضم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج فارٹیچرز وومن کو مردانہ کالج میں ضم کرنے کے احکامات کوفوری طور پر کینسل کیا جائے اور وومن کالج کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردانہ ایلیمنٹری کالج میں طالب علموں کو داخلے بھی نہیں دئیے جا رہے جو کہ سر ا سر ظلم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور آرڈرز منسوخ کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com