کراچی : نڈونیشین قونصلر جنرل ہادی سنٹاسو (HADI SANTOSO),نائب قونصلر جنرل ودیگر نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا معزز مہمانوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف شعبہ جات غیر ملکی وملکی کے شعبہ حفظ ، وکتب ،دورہ حدیث ، دارالافتاء ، جدید کمپوٹر لیب ، کچن کا معائنہ کیا اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے متفرقہ شعبہ جات میں زیر تعلیم انڈونیشنین طلبہ مختلف قسم کے درپیش مسائل سنے اور شہر قائد کے حالات کے تناظر میں طلبہ کو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور انڈونیشین قونصلر جنرل ہادی سنٹاسو نے باہمی دلچسپی کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے انڈونیشن قونصلر کے وفد کو پاکستانی دینی مدارس کے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم، غیر ملکی طلبہ باالخصوص انڈونیشین۔ ملائیشین اور تھالینڈ ی طلبہ کی خصوصی تعریف کی ۔انہونے مزید کہاکہ دینی مدارس تعلیم کے ساتھ طلبہ کو خورا ک رہائش ودیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں اور پاکستان میں ان کاکردار حقیقی این جی او کا ہے ،انہوںنے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت دہشت گردی کی آڑ میں امن پسند مدارس ، مساجد اور مکاتب کو حراساں کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے مدارس کے خلاف کاروائیاں بند نہ کی گئی تو اہل مدارس سڑکوں پر درسگائیں قائم کرنے پر مجبور ہوجائیںگے۔
تنظیمات مدارس دینیہ کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں، انہوںنے کہاکہ مدارس نے کبھی بھی دہشت گردی اور فرقہ واریت کی حمایت نہیں کی ہے اور نہ ہی ان مسائل کے ذمہدار ہیں حکومت زبردستی مدارس پر الزام لگاکر ان کے خلاف کاروائی کرکے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،ماضی میں ڈکٹیٹر نے بیرونی جی حضوری کے ذریعے سے مدارس میں حصو ل علم کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی لگائی تھی موجودہ حکومت اسی روش پر چل کر غیر ملکی طلبہ کے مدارس میں داخلوں پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے، اس موقع پر انڈونیشین قونصل جنرل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی اور عصری علوم کی تدریس کے حسین امتزاج کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے دینی مدارس عالم اسلام کی خدمت کررہے ہیں۔
جامعہ بنوریہ کی عالمی سطح پر دین اسلام کیلئے کی جانے والے خدمات قابل تعریف ہیںمدارس میں حصول علم کیلئے آنے والے طلبہ کے ویزوں پر پابندی ہمارے لیے بھی باعث تشویش ہے ہمیں پاکستان میں موجود اپنے لوگوں کا علم ہے اسلئے پاکستانی حکومت سے ویزوں کی توسیع کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، قبل ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول، مولانا فرحان نعیم ودیگر نے معزز مہمان کا جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر استقبال کیا اور پاکستان میں دینی مدارس کے کردار نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے نصاب تعلیم اور روز مرہ کے معمولات اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔