اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیمار اور ان فٹ سرکاری افسران پیشہ وارانہ تربیت اور پوسٹنگ سے محروم رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران کا میڈیکل چیک اپ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار چودہ سے ہو گا۔