سرکاری ملازمین کا اپ گریڈیشن کیلئے پشاور میں احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے 29 سرکاری محکموں کے گریڈ ایک سے گریڈسولہ تک ملازمین نے اپ گریڈیشن کے لئے پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی، دھرنا دیا اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک صوبائی ملازمین نے اپ گریڈیشن کے لئے جناح پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے خیبر اور جیل روڈ کو تین سے زیادہ گھنٹوں تک احتجاجاً ٹریفک کے لئے بند کیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری محکموں کے ملازمین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ملازمین کی اپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کریں جس کا انہوں نے خود اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔