لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت اپنے سرکاری ملازمین کو ریٹرنگ آفیسر لگا کر بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔
اس کا یہ اقدام غیر آئنی اور غیر قانونی ہے۔ اس لئے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔