سرکاری ملازمین کی ویلفیئر حکومتی ویژن کا حصہ ہے، سید مبشر رضا

Lahore

Lahore

لاہور : پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بارے میں گفتگو کی ـ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم حصہ ہے جس پر حکومت درجہ بدرجہ عمل پیرا ہے اور تمام مناسب مطالبات جلد حل کر دئیے جائیں گے جو ڈیمانڈز حکومت پنجاب کے دائرہ کار میں آتی ہیں ان کو حکومت پنجاب ورکنگ مکمل کر کے جلد منظوری کے مراحل طے کر لے گی اور جو ڈیمانڈز وفاقی حکومت سے متعلقہ ہیں ان کو سفارشات کے ساتھ فیڈرل گورنمنٹ کو بجھوا دیا جائے گاـ

کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر تمام مطالبات حکومت پنجاب جلد پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہےـایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 52 کنٹریکٹ نائب قاصدوں کو جلد ریگولر کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ـوفد نے کامیاب ملاقات کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور بعد ازاں وفد نے MPDD کا دورہ کیا اور ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین سے ملاقات کی جبکہ ڈائریکٹر اکیڈیمک MPDD سے بھی ملے اور ٹریننگ کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ـ وفد میں صدر رانا نثار احمد ، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث ، سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد ،فنانس سیکرٹری چوہدری شاہد محمود اور پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان بھی شامل تھےـ