حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کول سے کم از کم کل پیداوار کا 50 فیصد شروع کرے۔رانا اقبال

Rana Iqbal

Rana Iqbal

فیصل آباد : مقامی صحافی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کول سے کم از کم کل پیداوار کا 50 فیصد شروع کرے۔ جبکہ آئندہ تین سال تک بائیو فیول سے 15 فیصد پیداوار بھی شروع کر دینی چاہئے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑے ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بہتے پانی سے بجلی کی پیداوار کی بے شمار صلاحیت موجود ہے چنانچہ پانی کو بجائے ضائع کرنے کے سستی ترین بجلی پیدا کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لو سلفر ڈیزل کی مقامی ریفائینریوں سے پیدا وار کے ذریعے درآمد ی بل کو 30-40 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ان شعبوں جنہیں ٹیکس استثنیٰ حاصل ہے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی قانون سازی کرنا ہوں گی جبکہ محکمہ ٹیکس کے افسران کے لامحدود اختیارات کم ہونے چاہیئں تا کہ ٹیکس دہندگان کی مشکلات خصوصاً ہراساں کرنے کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات اور بینکوں سے قرض کا حصول بند کرے ۔ زرعی شعبہ جو ملکی معیشت میں بڑی اہمیت کا حامل ہے میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیدا وار کا حصول ممکن ہے جس سے نہ صرف ملک خود کفیل ہوگا بلکہ زرعی برآمدات بھی بڑھیں گی۔