حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فتح پور: حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ دہشتگردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ہمیں تمام اختلافات ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز فتح پور میں حاجی غلام رسول جٹ، حاجی یٰسین جٹ، حاجی رحمت اللہ جٹ، چوہدری جاوید اصغر اور محمد بوٹا شہزاد سمیت مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ملک میں توانائی کے بحران سمت دہشتگردی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ جنہیں حکومت حل کرنے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ عوام انتظار اور صبر سے کام لیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com