ساہیوال (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہرقدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے
ساہیوال میں چین کے تعاون سےکول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی
اجلاس میں پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں خصوصاً ساہیوال میں کول پاورپراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا،شہبازشریف نےکہاکہ توانائی کے حصول کیلئے انتہائی سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
2017 کے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے بجلی پیدا کر رہے ہوں گے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزارت ریلویز کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔