اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت کی آمدنی، اخراجات سے کم ہونے کے باعث ترقیاتی منصوبے سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں، گزشتہ مالی سال حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 57 فی صد اخراجات کئے۔ منصوبہ بندی کمیشن ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 204 ارب روپے جاری کئے گئے۔
پورے مالی سال کیلئے وفاقی حکومت نے اس مد میں 360 ارب روپے مختص کئے تھے۔ یعنی بجٹ کے مقابلے میں جاری ہونے والی رقم بجٹ کا 57 فی صد تھی۔ذرائع کے مطابق انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 108 ارب جبکہ سماجی منصوبوں کے لیے 88.5 ارب روپے جاری ہوئے ہیں۔