اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں، ترقیاتی فنڈز اور سرکاری اخراجات سے سیاسی تشہیر پر پابندی برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی فنڈز اور سرکاری اخراجات سے تشہیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی پابندی کا اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابی شیڈول اجراء سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس ایسی پابندیوں کااختیار نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اعتراضات پر مبنی خط سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی بھرتیوں، ترقیاتی فنڈز اور سرکاری اخراجات سے سیاسی تشہیر پر پابندی برقرار رہے گی۔