کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لیہ سے انٹرسٹی اور انڈر ڈسٹرکٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور ویگنوں میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی من مانیاں۔ حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے باوجود کوئی کمی نہیں کی گئی۔ کروڑ تا 82 موڑ 30 روپے کرایہ لیا جا رہا ہے اور کروڑ سے لیہ کیلئے 29 روپے کی بجائے بددستور 40 اور بھکر 65 کی بجائے بددستور 80 روپے ، اسی طرح کاظمی چوک اور جھرکل کیلئے 20 کی بجائے 30 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مقامی شہریوں مسٹر شازل، حسین طارق، رمضان جانی، باغ علی ساجد و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے باوجود لیہ تا بھکر روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور ویگن مالکان کی جانب سے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ اور بددستور گزشتہ شیڈول کے مطابق غریب عوام سے زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈی سی او لیہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔