حکومت ابھی اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات سے معاملات حل کرنیکی کوشش کی ہم ناکام نہیں ہیں، دوسرے فریق نے ہماری نہیں سنی، حکومت کو ہرحال میں ایک ایک انچ پر اپنی رٹ قائم کرنا ہو گی، حکومت ابھی اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی۔

انھوں نے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چودھری سے گفتگو میں کہا آج فوجی آمریتوں سے خطرہ نہیں، ان سے خطرہ ہے جو بندوق کی نوک پر اپنا طرز عمل دوسروں پر تھوپنا چاہتے ہیں۔ ہم نے قومی سلامتی کی پالیسی مرتب کر لی ہے جو بہت جلد نافذ ہو جائیگی۔

حکومت نے ایک بھی دن ضائع نہیں کیا۔ عملے کا کوئی قصور نہیں تھا میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔