حکومت کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے طلب اور رسد کے مطابق کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے، شکیل چوہدری
Posted on August 27, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
انٹرنیشنل ارائیں فورم کے مرکزی رہنماء شکیل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے طلب اور رسد کے مطابق کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے فرٹیلائزر کمپنیوں کی طرف سے مہیا کردہ کوٹہ سے علاقہ کے کسانوں زمینداروں کی صرف دس فیصد ضروریات پوری ہو سکتی ہے۔
مگر اس کے باوجو اپنی پوری کوشش کرکے محکمہ زراعت کے افسران کی نگرانی میں کسانوں زمینداروں کو حکومت کے مقررکردہ ریٹس پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا فرٹیلائزر کمپنیوں کی طرف سے کھاد کا کوٹہ مشروط ہے جس سے طلب اور رسد میں عدم توازن سے کسانوں زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بلکہ ڈیلر بھی سخت مشکلات اور کاروباری بحران میں مبتلا ہے انہوںنے کہا طلب رسد کے مطابق حکومت کو کھاد کی فراہمی کی ممکن بنانا چاہیے تاکہ کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہوعلاوہ ازیں کھاد کی کمی کی افواہیں۔
پھیلاکر کسانوں زمینداروں میں بے چینی کی لہر سے بھی عام کسان متاثر ہوتا ہے جس کو ایک بوری کی ضرورت ہوتی ہے وہ پانچ بوریاں خرید کرنہ صرف اپنا نقصان کرتا ہے بلکہ اسی طرح ہر کسان کی ضرورت سے زائد خرید کے باعث بحران پیدا ہوناشروع ہو جاتا ہے۔