حکومت نے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی

Fertilizer

Fertilizer

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے 31 دسمبر 2016ء تک کھادوں پر سبسڈی دے رکھی تھی جبکہ سبسڈی میں 31 مارچ 2017ء تک توسیع ہونا تھی مگر ای سی سی کی منظوری نہ ہونے کے باعث سبسڈی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ جس کے باعث یوریا، ڈی اے پی اور دیگر کھادوں کی قیمتوں میں پانچ سو سے ہزار روپے تک اضافے کا اندیشہ ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ کھادوں کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

حکومت کو فوری طور پر کھادوں پر سبسڈی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔