حکومت مدت ختم ہونے سے قبل 65 ارب کے ترقیاتی فنڈز ریلیز

Development

Development

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی میعاد ختم ہونے سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 1 ہفتے کے دوران 65 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے 1001ار ب روپے کے مختص ترقیاتی فنڈز میں سے 11ماہ کے اندر 7کھرب 41 ارب 59 کروڑ 71لاکھ روپے فنڈ ز جاری کیے گئے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 65ار ب 31کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے ایک ہفتے کے دوران منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 46 ارب 81کروڑ43لاکھ روپے ، وزارت تجارت 18کروڑ روپے، ایوی ایشن 7کروڑ روپے، دفاع 2کروڑ45لاکھ، خزانہ 2ارب 87کروڑ 79لاکھ، ہایئر ایجو کیشن کمیشن 6 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس 12کروڑ 68لاکھ، قانون و انصاف 37لاکھ ، نارکوٹکس کنٹرول5کروڑ ،غذائی تحفظ و تحقیق 10لاکھ روپے ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ 5 کروڑ 27 لاکھ، ریونیو 1کروڑ44لاکھ، سپارکو 1ارب، پانی و بجلی 95کروڑ ، واپڈا 2ارب 88 کروڑ 65لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح آزاد جموں و کشمیر بلاک ایلوکیشن کی مد میں 1ارب 51کروڑ، گلگت بلتستان 10کروڑ19لاکھ روپے، سیفران کے لیے 34 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، فیڈرل ڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے اور ایرا کے لیے 1ارب 83کروڑ 67لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ، اس طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے 65ارب 31کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جا ری کیے گئے ہیں۔

رواں مالی سال جولائی سے مئی تک جاری ہونے والے فنڈز میں سے ایوی ایشن ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 46کروڑ روپے، کابینہ 13کروڑ 45 لاکھ روپے ،کیڈ 2ارب 65کروڑ 85لاکھ، موسمی تبدیلی 78کروڑ 25لاکھ ، مواصلات 8 ارب 65کروڑ 64لاکھ، دفاع 31کروڑ 71لاکھ، دفاعی پید اوار 1ارب 78 کروڑ 72 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ 5کروڑ 39لاکھ، خزانہ 16ارب 46کروڑ63لاکھ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن 25ارب 79کروڑ 80لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس 7ارب 50کروڑ، انسانی حقوق 9 کروڑ 15لاکھ، صنعت و پیداوار 1ارب 3کروڑ، اطلاعات و نشریات 21 کروڑ 39 لاکھ، بین الصوبائی ہم آہنگی 1ارب 12کروڑ 40لاکھ، داخلہ 12ارب 12کرور 56 لاکھ ، نارکوٹکس کنٹرول 10 کروڑ 48لاکھ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن 18 ارب 50کروڑ86 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن12ارب 61کروڑ 64 لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی 28 کروڑ65 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات 2ارب10کروڑ 16لاکھ، پورٹس اینڈ شپنگ 1ارب 77کروڑ 20لاکھ، ریلویز 19 ارب 38کروڑ 48 لاکھ، شماریات 8کروڑ، سپارکو 3 ارب 42کروڑ 31لاکھ، ٹیکسٹائل 80 لاکھ اورپانی و بجلی کے لیے 32ارب 66کروڑ 21لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح این ایچ اے 300ارب 79کروڑروپے، واپڈا 43ارب 44 کروڑ26لاکھ روپے، اے جے کے بلاک 24 ارب 25 کروڑ 95 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک 15ارب 49 کروڑ 76 لاکھ، سیفران25 ارب88کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، اسی طرح وزیر اعظم کے ایس ڈی جی پروگرام کے لیے 30 ارب، فیڈرل ڈیولپمنٹ پروگرام 28 ارب 31 کروڑ 36 لاکھ، کلین ڈرنکنگ واٹر کے لیے 87 کروڑ59 لاکھ اور ایرا کے لیے 6ارب 89کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔