اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے آزادی مارچ سے متعلق لچک دکھا دی۔ سراج الحق کی تجاویز پر انہیں دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار اور خواجہ سعد رفیق نے سراج الحق سے رابطہ کیا ہے اور انہیں وزیراعظم سے جمعہ کو دوباہ ملاقات کی دعوت دی۔
اس سے پہلے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وقت کم ہے کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت کا انتظار نہ کیا جائے کہ لوگ سعودی سفارتخانے کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مارچ میں شرکت کا فیصلہ 10 اگست کے بعد ہو گا۔