پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پشاور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سیلاب سے اب تک کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔
حکومت پرعزم ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جہاں حفاظتی پشتوں کی ضرورت ہے وہاں پشتے تعمیر کئے جائیں گے تاکہ سیلاب کے نقصانات کو روکا جا سکے۔