حکومت سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے گی: صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ صدر آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سیلاب سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد اور حفاظتی بندوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ممکنہ بارشوں کے بعد سیلاب سے بچنے کیلئے ابھی سے حفاظتی پلان تیار کیا جائے۔ صدر مملکت کو سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں لاڑکانہ ڈویژن کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔