کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست واپس لے لی۔
ایف آئی اے نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور ہونے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلم بٹ نے آج یہ درخواست واپس لینے کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے وزرات قانون کی اجازت کے بغیر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جبکہ قانوناٍ سیکریٹری قانون کی اجازت سے ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ حکومت کی ہدایت پر یہ درخواست واپس لی جاتی ہے۔