حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ہے، زبیر ملک

FPCCI

FPCCI

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر زبیر ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز پر 30 ستمبر تک عمل درآمد نہ کیا تو تاجر برداری ملک بھر میں ایک روزہ یا غیر معینہ مدت تک کی ہڑتال کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر ملک نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی ہمیں تباہی کے طرف لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نیکہا کہ اب تک اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم سے پانچ بار ملاقات ہوچکی ہے اور اب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ پیسہ کماو۔ بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو چند صنعتیں رہ گئی ہیں وہ بھی اس بجٹ کے باعث ختم ہوجائیں گی۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر طارق سعید نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے۔

کراچی کی صورت حال پر تاجر برداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اقدمات کے بعد شہر کی صورت حال میں کچھ بہتری آئی ہے اور تاجر برداری شہر کی صورت حال بہتر کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی۔