کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر ساجدہ پروین نے کہاکہ سیرت طیبہ مشعل راہ ہے دنیاوی مسائل کو سیرت مصطفی پر عمل کرکے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے اور حضور اکرم نے ہمیشہ محبت اور اخوت کے ذریعے زندگی گزارنے کا درس دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں محفل میلاد و ذکر مصطفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سکینہ سموں ،پرنسپل پروفیسر حنا ء صدف نے بھی خطاب کیا۔
محفل میں اساتذہ اکرم میڈیم شبانہ یاسمین ،میڈیم عالیہ ناز ،میڈیم سعیدہ صالح اور دیگر اساتذہ اکرام و طالبات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو پر نور بنا دیا۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے شان رسالت بیان کی اور سیرت رسول پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر طالبات اساتذہ اکرام اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔