گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت میں آج گرلز انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے کا انعقاد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت کراچی میں (آج) مورخہ 26 جنوری 2017ء صبح 9 بجے گرلز انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے کا انعقاد ہوگا۔

فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ امور نوجونوان حکومت سندھ کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عہد ساز شخصیت کے عنوان سے تقریب مقابلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر ہونگے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی برائے امور نوجوانان عابد حسین بھیئو خصوصی شرکت کرینگے ۔تقریری مقابلے کے آرگنائزر حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق تقریری مقابلے میں شہر کراچی کی تمام گرلز کالجز کی طالبات حصہ لیں گی۔

تقریب کے اختتام پر مقابلے کی فاتح ،رنر اپ اور حصہ لینے والے تمام طالبات میں ٹرافی اور اعزازی سرٹیفکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر