کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگی کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام ہفتہ طالبات کا آغاز ۔بین الکلیاتی اور بین الجماعتی مقابلہ قرات و نعت کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کے دیگر بھر کے کالجوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب کی صدارت خورشید گرلز کی پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی سائرہ معین تھیں تقریب کی منتظم کے فرائض پروفیسر شبانہ فاطمہ نے انجام دی۔
اس قرات و نعتیہ مقابلے کے مصنفین سیدہ زینب ،پروفیسر خوشنودہ اور معروف ٹی وی اینکر رئیس احمد تھے جبکہ نظامت کے فرائض کالج کی طالبات جویریہ ملک اور رخسار نے انجام دیئے مقابلے میں کراچی کے مختلف کالجوں کے طلباء و طالبات نے اپنے پر سوز آواز میں قرآت و نعت پیش کرکے محفل کو پر نور بنا دیا۔
مقابلہ قرات میں اول انعام کی حقدار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج محمود آباد کی نازیہ بی بی ،دوئم خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی سائرہ کیانی اور سوئم انعام کی حقدار ماہم اقرار نے حاصل کی جبکہ نعتیہ مقابلے میں اول انعام سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی کے سید قونین مصطفی ،دوئم سرسید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی حافظہ رمشہ اور سوئم انعام کی حقدار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کورنگی ڈھائی کی مصباح ریاض قرار پائیں تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے مہمان خصوصی سائرہ معین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔