ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ کا ناقص رزلٹ۔ ڈی سی او گجرات نے اہلیان ملکہ کی درخواست پر چار ماہ کے لئے عارضی استانی تعینات کر دی۔
اہلیان ملکہ کا ڈی سی او ۔ای ڈی او اور چوہدری عابد رضا ایم این اے کا شکریہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ جہاں نوویں اور دسویں جماعت کی باقاعدہ کلاسوںکا اجراء ہو چکا ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ میں کل ستر کے قریب بچیاں داخل تھیں۔
ایک کلاس میں 34بچیاں زیر تعلیم تھیں جو سائینس کے مضامین کی تعلیم حاصل کر رہیں تھیں ۔ان 34بچیوں میں سے 32بچیاں فیل ہو گئیں ۔جس کی باقاعدہ درخواست ڈی سی او گجرات کو دی گئی ۔کہ آخر ان بچیوں کے فیل ہونے کا ذمہ دار کون ہے۔
ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے فوری طور بچیوں کی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے سالانہ امتخانات تک ایک سائنس ٹیچر کو تعینات کر دیا ہے ۔اور باقاعدہ آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔مزکورہ ٹیچر سائنس کے مضامین کی بھر پور تیاری کے لئے چار ماہ میں کورس مکمل کروانے کی کوشش کرے گی۔
جبکہ سابق چیئرمین گلیانہ ملک غلام حیدر ۔ملک افتخار اعوان اور زاہد مصطفی اعوان نے ڈی سی او گجرات ۔ای ڈی او ایجو کیشن اور چوہدری عابدرضا کوٹلہ ایم این اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔