مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھارا پر با اثر افراد کا قبضہ، عرصہ داراز سے ویرانے کا منظر پیش کرنے والی عمارت کھنڈرات میں تبدیل، چند افراد نے سکول کی جگہ پر قبضہ کرکے اسے فروخت بھی کر دیا ہے، ذرائع، اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے تحصیلدار سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھارا کی عمارت عرصہ داراز سے محکمہ ایجوکشن کی بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے،محکمہ ایجوکیشن کی غفلت کی وجہ سے سکول کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند با اثر افراد نے سکول کی کچھ اراضی پر قبضہ کرکے اسے فروخت بھی کر دیا ہے، اگر محکمہ ایجوکیشن کی بے حسی کا سلسلہ جاری رہا تو باقی جگہ پر بھی جلد ہی قبضہ ہو جائے گا۔
جب اس سلسلہ میں اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ نے نشاہدہی کر دی ہے، میں ابھی تحصیلدار کی ڈیوٹی لگاتا ہوں جونہی قبضہ کی تصدیق ہو گی مقدمہ درج کرکے قبضہ مافیا کو گرفتار کریں گے ، قبضہ بھی واگزار کروایا جائے گا۔