گورنمنٹ گرلز سکول کی طرف جانے والے راستہ پر آوارہ لڑکوں کا ہجوم

مصطفی آباد/للیانی : گورنمنٹ گرلز سکول کی طرف جانے والے راستہ پر آوارہ لڑکوں کا ہجوم، سکول کی طرف جانے والی لڑکیاں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طرف جانے والی طلباء کو تنگ کرنے کیلئے شہر کے آوارہ لڑکوں کا گروہ صبح کے وقت اور چھٹی کے وقت ٹولیوں کی شکل میں آوارہ گردی کرتا اور لڑکیوں پر آوازیں کستے نظر آ تے ہیں جس کی وجہ سے سکول جانے والی لڑکیوں اور والدین کو شدید پریشانی و کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او قصور سے صبح اور چھٹی کے وقت پولیس گشت لگانے کا مطالبہ کیا ہے