حکومت جب بھی آئی سرکاری ملازمین کو سہولتیں دینے کے بجائے نوکریوں سے فارغ کرنے کی پالیسیاں بناتے رہے

Attock

Attock

اٹک : مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی سرکاری ملازمین کو سہولتیں دینے کے بجائے نوکریوں سے فارغ کرنے کی پالیسیاں بناتے رہے جبکہ ہمارے گروپ لیڈر فخر اٹک ہر دلعزیز قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے ن لی گکی جانب سے فارغ کئے گئے ملازمین کا کیس اپنے ذاتی خرچ پر ہائی کورٹ تک لڑا اور تمام ملازمین کو تمام مراعات کے ساتھ عدلیہ سے بحال کروایا۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ملک کامران ایوب میجر گروپ ،ضلعی نائب صدر محمد اسماعیل ،سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ میجر گروپ عتیق الرحمن خٹک نے مسلم لیگ ہائوس مدنی چوک ضلع کے کنٹریکٹ ملازمین کو بحال اور نوکریوں پر مستقل ہونے کے حوالے سے میجر طاہر صادق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کل تک ان سیٹوں کو 2 نمبر کہنے والے کس منہ سے ملازمین کو بحالی کے لیٹر دے رہے ہیں۔