اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں، مسلم لیگ قاف کی مرکزی قیادت اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور لندن میں جاری ہے۔
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہی اور ڈاکٹر خالد رانجھا کی طاہر القادری سے ملاقات جاری ہے جس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ گرینڈ الائنس بنانے کیلئے مزید رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ قاف لیگ کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ وہ صرف طاہر القادری سے ملاقات کے لئے آئے ہیں عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ قاف لیگ کا وفد ایک دو دن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کر سکتا ہے۔