اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران گوادر ایئرپورٹ سمیت 12 ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے لیے 9ارب 53 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق گوادر کے ایسٹ بائی پاس کی تعمیر کے لیے 4 ارب 70 کروڑ روپے، نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے، بریک واٹر کی تعمیر کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 30 کروڑ روپے، سی پیک کے ایڈیشنل ٹرمینل کے لیے 30 کروڑ روپے، فریش واٹر ٹریٹمنٹ واٹر سپلائی اور تقسیم کے منصوبے پر ڈیرھ ارب روپے، 50 بستروں کے اسپتال کو 300 بستروں تک توسیع دینے کے منصوبے پر25 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مکران کوسٹل ہائی وے کی نیو گوادر ایئرپورٹ تک سڑک کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے، ایکسپورٹ پروسیس زون گوادر کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ روپے، 132 کے وی سب اسٹیشن ڈاؤن ٹاؤن گوادر کے لیے 50 لاکھ روپے اور 300 میگاواٹ کے کول فری پاور پلانٹ گوادر کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
دستاویزات کے آئندہ مالی سال کے دوران نئے منصوبوں میں 7توانائی، 9پانی،11 موٹر وے ہائی ویز، 5 ریلوے، 6 مغربی سی پیک، 3 شمالی سی پیک اور 6بڑے ریلوے سی پیک منصوبے شامل ہیں۔