گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد کو محکمہ تعلیم نے انتظامی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا
Posted on April 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
وزیر آباد : گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد کو محکمہ تعلیم نے انتظامی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔سکول ہیڈ ماسٹر نے نظام آباد کے طلبا ء کو داخل کرنے سے معذوری ظاہر کر دی مسجد بھی کلاس روم بن گئی۔سکول کی اصلاحی کمیٹی نے بھی آنکھیں موند لیں۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد افضل شاہد نے نظام آباد کے طلبہ کیلئے9th کلاس میں داخلے بند کر دئے،بچوں کا قیمتی سال ضائع ہوتا دیکھ کر والدین ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سکول ھذا کے اکثر کلاس روم محکمہ تعلیم کے انتظامی اہلکاروں نے قبضہ کر لیا جبکہ متعدد کمرے کتابوں کے ویئر ہائوس میں تبدیل ہوگئے اور مسجد کو بھی کلاس روم میں تبدیل کر دیا گیا۔ سکول کو اصلاحی کمیٹی برائے تعلیم و ترقی نظام آباد پر مشتمل مخیر حضرات چلا رہے ہیں جنہوں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اصلاحی کمیٹی کے ممبران نے نجی سکول بنا لئے ہیں جس کی وجہ سے گورنمنٹ سکول میں عدم دلچسپی کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com