مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول گرین کوٹ میں طلبا کی رضا کارانہ رجسٹریشن کیلئے پرگروگرام کا انعقاد، درجنوں طلبا کی طرف سے رضا کارانہ طور پر خدمات انجام دینے کیلئے رجسٹریشن کروا لی، تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سوشل ورک کے طلبا نے گورنمنٹ ہائی سکول گرین کوٹ میں طلبا کی رضاکارانہ رجسٹریشن کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جبکہ ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے یقین دلایا کہ ہم اپنے سکول کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنے معاشرے کیلئے رضا کارانہ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے طلباء بابر سیف اللہ، اکرام اللہ اور ریحان منیر نے کہا کہ ہم گائوں کی سطح پر رجسٹریشن کرکے ایک فوج تیار کریں گے جو معاشرے میں تبدیلی لاکر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔