مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گرائونڈ پر قبضہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج، مذکورہ افراد گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کی اراضی پر پختہ رہائش تعمیر کرکے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا اور قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے، تفصیلات کے مطابق میڈیا کی طرف سے قبضہ گروپ کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کے حکم پر پرویز اختر پٹواری نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ صدر میں تحریری درخواست دے دی۔
جس پر تھانہ صدر پولیس نے شوکت علی میو، محمد اکرم میو،محمد رمضان انصاری، حبیب میو، دلدار ملک، نیامت ملک، سرور مسیح اوردیپا مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، مذکورہ افراد نے ملکیتی رقبہ گرائونڈ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھارا پرپختہ رہائش تعمیر کرکے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا، اور قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے۔