مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول چھٹیانوالہ کی طلبہ کا اعزاز، 472نمبر حاصل کرکے نویں کلاس میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھٹیانوالہ کی طلبہ سائرہ صدیق نے نویں کلاس میں 472نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی۔
اول پوزیشن حاصل کرنے پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے محمد صدیق کو مبارکباد پیش کی۔