اگر حکومت سر پرستی کرے تو آنے والا دور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا ہے، ڈاکٹر ناصر جاوید اعوان

Dr. Nasir Javed

Dr. Nasir Javed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اگر حکومت سر پرستی کرے تو آنے والا دور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا ہے، ڈاکٹر ناصر جاوید اعوان،تفصیلات کے مطابق ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر سموئیل ہانمین کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر انوار السلام ہومیو پیتھک میڈیکل کالج قصور کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر جاوید اعوان نے کہا کہ آنے والا دور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا ہے، ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہر قسم کی بیماری کا حقیقی شفا یابی ممکن ہے، ایلو پیتھک طریقہ علاج کی حد جس جگہ ختم ہو تی ہے ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی حد وہاں سے شروع ہوتی ہے، ہومیو پیتھک طریقہ علاج قدرت کے عین اصولوں کے مطابق ہے، ڈاکٹر سمائیل ہانیمن کی سوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر ارشد علی مغل اور ڈاکٹر معظم علی ضیغم نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج پر لیکچر دیا، تقریب میں ہومیو ڈاکٹر نیاز علی، ڈاکٹر اکبر علی بھٹی، ہومیو ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، ہومیو ڈاکٹر غلام مصطفی ،ڈاکٹر امین اور ڈاکٹر میاں اکرم سمیت دیگر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کے علاوہ پریس کلب مصطفی آباد کے صدر محمد عمران سلفی، سرپرست اعلی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، محمد طاہر میو، رانا توقیر احمد، آصف امین ودیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فری ہومیوپیتھک ڈسپنسری بابا بھرو شہید کا افتتاح بھی کیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) خاوند نے والدہ اور بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مجھے جانی و مالی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار میرا خاوند،اس کی والدہ اور بھائی ہو گا، تھانہ مصطفی آباد میں تحریری درخواست، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی علاقہ ستوکی کی رہائشی ثمینہ بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے میرے خاوند محمد یحیی،دیور محمد یعقوب، ساس اسماء بی بی نے ہم مشورہ ہوکر کمرے میں بند کرکے جان سے مار دینے کی نیت سے مارنا شروع کر دیا، مجھے جانی و مالی خطرہ ہے اگر مجھے کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا تو مذکورہ افراد ذمہ دار ہوں گے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں دو روز سے گیس جبکہ نواحی دیہات میں بجلی مکمل بند، مصطفی آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،عوام سراپہ احتجاج، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں گزشتہ دو روز سے سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چولہے ٹھنڈے ہونے سے عوام دووقت کے کھانے کو ترس گئے،ہوٹل مالکان سے اپنے ریٹ بڑھا دئیے ہیں، جبکہ آندھی، شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے مصطفی آباد کے نواحی دیہات کی بجلی بند ہے، مصطفی آباد میں بھی واپڈا حکام کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے،اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر سوئی گیس اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126