پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سرکاری ہسپتال کے بجلی میٹر سے عوام الناس کو بلا دریغ بجلی چوری فروخت ،،نجی میٹروں کے ذریعے بجلی کے بل وصول کیے جانے لگے ،، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے رپورٹ طلب کر لی۔
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور ایس ڈی اوز فیسکو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی میں واقعہ بنیادی مرکز صحت 759 گ ب خورشید آبارکی سرکاری بلڈنگ پر لگے ( میڈ یکل آفیسراور ایل ایچ وی) کے نام پر بجلی کے میٹروں سے آس پاس کے مکینوں کو کئی سالوں سے مبینہ طور پر بجلی چوری فروخت کر رہی تھی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب سے رپورٹ طلب کر لی۔
جس پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمدنجیب واپڈا ایس ڈی اوز رائو عابد بشیر، اور محمد حنیف قادری اور محکمہ ہیلتھ عملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے تمام غیرقانونی کنکشن کو ختم کردیا گیاذمہ دار اںکے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔